27 جولائی، 2018، 10:55 PM

پاکستان میں کل جماعتی کانفرنس نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا

پاکستان میں کل جماعتی کانفرنس نے انتخابی نتائج کو مسترد کردیا

پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام ہونے والی کل جماعتی کانفرنس نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام ہونے والی کل جماعتی کانفرنس نے انتخابی نتائج مسترد کرتے ہوئے دوبارہ الیکشن کرانے کا مطالبہ کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انتخابی نتائج پر تحفظات اور مبینہ دھاندلی کے معاملے پر متحدہ مجلس عمل کے زیراہتمام اسلام آباد میں آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ طور پر کی۔

اے پی سی میں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی قیادت میں وفد بھی شریک ہوا جب کہ سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی، گورنر سندھ محمد زبیر، وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الدین، سربراہ قومی وطن پارٹی آفتاب شیر پاؤ، سراج الحق، شاہ اویس نورانی اوراسلامی تحریک کے سربراہ علامہ ساجد علی نقوی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے۔

پاکستان پیپلز پارٹی نے مصروفیات کے باعث اے پی سی میں شرکت سے معذرت کی جب کی متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما فاروق ستار اور پاک سرزمین پارٹی کے مصطفیٰ کمال بھی شریک ہوئے۔ کل جماعتی کانفرنس میں انتخابی عمل اور نتائج پر سیاسی جماعتوں کے اعتراضات اور تحفظات کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کا لائحہ عمل تیار کیا گیا۔بعدازاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ اے پی سی میں شریک جماعتوں نے حالیہ انتخابات کے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے دوبارہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا  تھا کہ دوبارہ انتخابات کے مطالبے کو پورا کرنے کے لیے احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور اس حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جارہی ہے۔واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان بھی انتخاب ہار کئے ہیں۔

News ID 1882587

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha